Thursday, March 09, 2006

عالمی یوم مرد

بشکریھ وسعت اللھ خان بی بی سی
مرد اگر عورت پر ہاتھ اٹھائے تو ظالم اور اگر عورت سے پٹ جائے تو زنخا ۔عورت کے آگے چلے تو فرعون اور پیچھے چلے تو زن مرید۔ اگر عورت کو چھوڑ دے تو سنگدل لیکن عورت اسے چھوڑ دے تو نامرد۔ عورت کو کسی اور کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہوجائے تو جیلس (جل ککڑا) اگر مشتعل نہ ہو تو بے غیرت۔ عورت کو کام کرنے سے روکے تو دقیانوس نہ روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا۔ عورت پر شک کرے تو نفسیاتی مریض اور نہ کرے تو بے حس اور اگر عورت اس پر شک کرے تو بے وفا۔ مرد گھر سے باہر رہے تو آوارہ اگر گھر میں رہے تو ناکارہ۔ بچوں کو ڈانٹے تو جابر نہ ڈانٹے تو لاپرواہ۔ عورت سے چھیڑ چھاڑ کرے تو فرسٹریٹڈ لیکن عورت کی چھیڑ چھاڑ پر برامانے تو بے وقوف۔ عورت کی تعریف کرے تو فلرٹ نہ کرے تو بدمزاج۔ بحث کرے تو جھکی نہ کرے تو میسنا کہلائے۔ گرل فرینڈ یا بیوی کی فرمائشیں پوری نہ کرے تو کنجوس اور اپنے لئے کچھ نہ خریدے تو زندگی سے بے زار۔

عورت نے تو چیخ چلا کر رو دھو کر عالمی یومِ خواتین منانے کا حق منوا لیا لیکن اپنی ہی مردانگی کے بھاری پتھر تلے کراہنے والے آدمی کا عالمی یوم کب منایا جاوے گا۔ کیا مرد کی قسمت میں صرف عورت کو منانا ہی لکھا ہے؟

Friday, March 03, 2006

کارنامھ حکومت پاکستان

لیجیئے حکومت کا ایک اور کارنامھ
حکومت پاکستان انٹرنیٹ ہی کیوں نھیں بند کر دیتی، اس طرح کی ہزاروں سائٹز موجود ہیں جو اسلام اور پیغیمبر
اسلام کے خلاف مواد شائع کرتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ھے کھ اسلام کا اصل چہرہ لوگوں کو دکھایا جائے نھ کھ پابندی لگائی جائے۔ مگر ملا اور حکومت کو "فلاحی" اور" استقبالی" کاموں سے فرصت ملے تو سوچیں اس بات کوورنھ کرنے کو تو نہت سے کام ایسے ہیں جو توجھ طلب ہیں
اب جا کر ایڈمنٹن میں برف کا سلسلھ شروع ہوا ھے- سردی بھی خاصی ھو چکی ھے لکین ایک اطیمنان ہے کھ جلد ہی ختم ہو جائے گی
دو دن سے سدرہ اور حارث میاں نانا نانی کے یہاں ہیں اور بیبا اور سلو میاں کی عید ہو رہی ہے۔ کل کیلگری کا پروگرام ہے