Monday, February 27, 2006

وقت کا سفر

دل کی ڈھڑکن کچھ تیز ہو جاتی ھے جب یھ سوچتا ہوں کی بیبا [اریبھ] پانچ سال کی ہو چکی ھے، وقت گزرنے کا پتھ ہی نہیں چلا۔ وہ وقت بھی آیا ہی ہے جب بیبا رانی ہم سب کو چھوڑ کر پیا گھر چلی جائے گی، اللھ اس کی قسمت اچھی بنائے [آمین]۔
خیر سالگرہ والے دن تو بہت خوش تھی- پر اگلے دن سب سے لڑی کھ اتنے کم گفٹ کیوں دیے۔دادا ، دادی نے وعدےکئے تو مانی ہے
ویڈیو ، کمپیوٹر پر منتقل ہو چکی ھے، ایڈیٹنگ جاری ہے، پر کوالٹی اچھی نھیں ھے، کیمرا بہت دور تھا اور لائٹ بھی کم تھی۔ اگلے اتوار کو کیلگری جانا ھے۔

Friday, February 24, 2006

حضرت محمد {صعلم} اور غیر مسلم

جس طرح ایڈمنٹن کے غیرمسلموں نے امیر صاحب کی تقریر سنی، اس سے دو باتوں کا پتھ چلا، ایک تو، یھ قوم اسلام کے بارے میں جاننا چاھتی ھے اور دوسرایھ کھ من حیث القوم یھ ایک صلح جو قوم ھے ۔ یہاں مجھے خلیفھ الرابع [رح] کی یھ بات یاد آرہی یے "کاش یھ دنیا کینیڈا اور کینیڈا ساری دنیا بن جائے"۔ واقعی اگر اس دنیا میں امن قائم ھو سکتا ھے تو صرف اور صرف کینیڈا کے ذریعے ہی ھو سکتا ھے۔
بات نکلی تو دور تلک جائے گی، مختصر یھ کھ بہت کامیاب پروگرام رہا اور مزا دوبالا ہوا جب گلوبل ٹی وی نے ہیڈلائین اسٹوری بنائی۔ ریڈیو پر تین انٹریوز، ٹی وی پر خبر، جرنل پر دو دفعھ خبر، ۵۰،۰۰۰ فلائیرز ان سب کی وجھ سے اسلام کا پرامن پیغام بہت احسن طریقے سے لوگوں تک پہنچ گیا۔
اب ایک کام رہ گیا ہے، پورے پروگرام کی ویڈیو کو ڈی وی ڈی میں تبدیل کرنا اور ایم ٹی اے کو بھیجنا۔ دعا کریں کھ یھ بھی ہو جائے۔
کل اریبھ کی سالگرہ کی پارٹی ھے۔ تفصیل آیئندہ

Thursday, February 23, 2006

مصروف دن

آج کا دن بہت مصروف گذرے گا، ایک تو بیگم کا سیٹیزن شپ کا امتحان ھے اور پھر شام کو امیر صاحب کی تقریر ھے جو کھ ہماری محنت کا امتحان ھے۔

Wednesday, February 22, 2006

آخر کار

آخر کار میں بھی اس بلاگ کے بزنس میں آ ہی گیا میری پہلی بلاگ پوسٹ، آخر کب تک اپنی خیر مناتا۔
چلیے آپ کو کچھ تو ملے گا پڑھنے کو۔اور ھم ہوں گے کھ
نکلے گا کچھ غباردل حروف کی صورت
بنے ہےاب بلاگ بھی ملاقات کی صورت