Wednesday, June 14, 2006

سڑکیں ، پولیس اور تعلیم

بحوالہ بی بی سی

پنجاب کے اگلےمالی سال (دو ہزار چھ۔ سات) کے مجوزہ بجٹ میں ایک سو ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سڑکوں کی تعمیر
کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیئے تقریباً چالیس فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔
سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ رقوم سڑکوں کی تعمیر کے لیئے (تقریباً چالیس ارب روپے) اور اس کے بعد تعلیم کے لیئے (ساڑھے بارہ ارب روپے) مختص کی گئی ہیں۔
صوبائی بجٹ میں جاری یا غیر ترقیاتی اخراجات میں سب سے زیادہ رقوم مقامی حکومتوں کے لیئے (ستاسی ارب تیس کروڑ روپے ) اور اس کے بعد پولیس کے لیئے (بیس ارب روپے) رکھی گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قاسم ضیاء نے پولیس کے بجٹ میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس محکمہ کی کارکردگی خراب ہےاس کو مزید پیسے نہیں دیے جانے چاہئیں کیونکہ زیادہ بجٹ سے اس کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی
۔صوبائی اسمبلی میں رکن اسمبلی فائزہ شہیدی نے کہا کہ اس بجٹ میں عورتوں کی بہبود کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ سڑکوں کی تعمیر پر مختلف مدوں میں چالیس ارب روپے سے بھی زیادہ رکھے گئے ہیں کیونکہ سول ورکس کے ایسے کاموں میں سرکاری لوگوں کو کمیشن کھانے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home