Tuesday, June 27, 2006

جواب آں عرض ہے


ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ، ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنییوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالی اس عالم گذران سے کوچ کریں گےیہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین و خیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھ اکمال دین ھو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعےانسان راہ راست کو اختیار کر کےخدا تعالی تک پہنچ سکتا ہے اور ھم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکہتے ہیں قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور اوامر سے زیادہ نہییں ہو سکتا اور نہ کم ہو سکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغیر کر سکتا ہو۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک جماعت مومنین سے خارج اور ملحد و کافر ہے۔

مرزا غلام احمد قادیانی – ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۶۹-۱۷۰
مطبوعہ ۱۳۰۸ ھجری

ہر طرف فکر کوڈوڑا کے تھکایا ھم نے
کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے
ہم ہوئے خیر امم تجھ سے اے خیرالرسل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑہایا ہم نے

4 Comments:

At 9:51 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

ميں گھومتا پھرتا يہاں پہنچا ہوں ۔ آپ نے بڑی مُشکل اُردو نقل کی ہے جو مرزا غلام احمد صاحب کی لکھی اردو آج سے ترپن سال پہلے پڑھ چکا ہوں ۔ بہر حال واضح نہيں ہو سکا کہ آپ ثابت کيا کرنا چاہتے ہيں ۔ اگر آپ بتا ديں کہ آپ احمديہ ہيں يا نہيں ہيں تو کچھ وضاحت ہو جائے گی

 
At 7:07 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

ميں نے ابھی اُردو سيارہ ديکھا تو معلوم ہوا کہ آپ نے خاور صاحب کی تحرير کا جواب ديا تھا ۔ آپ کی نقل کردہ تحرير سے ميرے ذہن کی کچھ سوالات اُبھرے ہيں ان کی وضاحت فرمائيں گے آپ ؟

اول ۔ پہلا نبی کون تھا اور کيا پہلا نبی پہلا انسان بھی تھا يا کہ انسان پہلے نبی سے قبل موجود تھے ؟
دوم ۔ خاتم النبین سے کيا مُراد ہے ۔ آخری نبی يا کچھ اور ؟
سوم ۔ اگر دين مکمل ہو گيا تھا تو پھر مرزا غلام احمد صاحب قاديانی کا کيا رول تھا ؟
چہارم ۔ قران شريف کی کونسی آيت کے مطابق جہاد حکومت کے حکم سے فرض ہوتا ہے انفرادی طور پر نہيں ہوتا ؟
پنجم ۔ قرآن شريف کی کس آيت کے مطابق حضرت عيسٰی عليہ السّلام نے اس دنيا ميں وفات پائی ؟

 
At 10:18 PM, Blogger راہ مقتل said...

آپ کے تمام مطلونہ سوالات کے جواب مندرجہ ذیل ربط میں موجود ہین
http://www.alislam.org/urdu/

لیکین خاکسار کو اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ آپ اس سائٹ کو کھبی وزٹ نہیں کریں گے

 
At 7:27 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

محترم ۔ جس کی بنياد ہی سے آپ واقف نہيں وہ تحرير آپ لکھتے کيوں ہيں ؟
اگر آپ مجھ سے پوچھيں کہ "ساجد کہاں ہے ؟" اور ميں جواب ميں کہوں " کراچی جا کے ڈھونڈ لو" اور اس کا پتہ يا ٹيليفون نمبر وغيرہ کچھ بھی نہ بتاؤں تو کيسا ہے ؟

آپ کی اطلاع کيلئے لکھ ديتا ہوں کہ جو سوالات ميں نے لکھے ہيں ان کے جو جوابات مرزائی لٹريچر ميں لکھے ہيں وہ مجھے تقريباً پچاس سال سے معلوم ہيں

آپ کا دعویٰ يا سوچ بالکل غلط اور بے بنياد ہے ۔ ميں نے متذّکرہ ويب سائٹ اب بھی وزٹ کی ہے اور آپ کے بلاگر کی دنيا ميں داخل ہونے سے بہت پہلے اسے پڑھ چکا ہوں ۔ نہ صرف يہ ميں پچاس سال سے زائد عرصہ سے صيہونيت اور مرزائيت کا لٹريچر اور اُن کے متعلق دوسرے سکالرز کے آرٹيکل پڑھتا آ رہا ہوں ۔

 

Post a Comment

<< Home